کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنرنے کے پی سی انتخابات میں کامیابی پر دی ڈیموکریٹس پینل کو کلین سوئیپ پر مبارکباد دی

کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر دی ڈیموکریٹس پینل کو کلین سوئیپ پر مبارکباد دی ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ صدر سعید سربازی،سکریٹری شعیب احمد، نائب صدر رشید میمن، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف خان، خزانچی احتشام سعید قریشی اور گورننگ باڈی کے اراکین شمس کیریو، شازیہ حسن، نور محمد کلہوڑو، نواب قریشی، مونا صدیقی، رانا جاوید، شعیب احمد سمیت ڈیموکریٹس پینل کے تمام ممبران اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں،کیونکہ اس سے کلب اراکین کے ان پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام منتخب عہدیدار صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی اپیل

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عوام سے نئے سال پر ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ شہری نئے سال کی خوشیاں قانون کے دائرے میں رہ کر منائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پولیس قانون کے مطابق اقدامات کرے گی، کیونکہ ہوائی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔