ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بارا کوڈا مشق کی بارہویں سیریز  شروع

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی2 سے 4 جنوری تک اپنی باراکوڈا مشق کی بارہویں سیریز کا انعقاد کر رہی ہے۔اس موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے   ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل امتیاز علی نے کہا کہ آج کی گلوبلائزڈ دنیا میں سمندر، اس کے وسائل اور ماحول پر بنی نوع انسان کا انحصار کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ بحری سرگرمیوں میں اسی طرح کا اضافہ سمندری ماحول کے لیے خطرہ ہے۔ عالمی تجارت کا %90 سے زیادہ حصہ بحری ٹریفک کے ذریعہ ہے جو گراؤنڈنگ یا پورٹ آپریشنز کے دوران تیل یا کیمیائی رساؤ کے ذریعے سمندری آلودگی کے لیے مستقل خطرہ ہے۔ اس طرح کی آلودگی کے بروقت اور موثر کنٹرول کے لیے تمام شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی کے علاوہ بچاؤ کے طریقوں کی باقاعدگی سے مشق کی ضرورت ہے۔  یہ مشق 2007 کے بعد سے پی ایم ایس اے کا ایک اہم جزو بن گئی ہے۔  پی پی آئی کے مطابق سمندر میں تیل کے رساؤ کو کم کرنے اور اس پر قابو پانے کی اشد ضرورت 2003 میں کراچی میں ایم وی تسمان اسپرٹ کے واقعے کے بعد واضح ہوئی۔ نیشنل میرین ڈیزاسٹر کنٹیجنسی پلان کو حکومت نے 2007 میں منظور کیا جس نے پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو سمندر میں آلودگی، تیل کے رساؤ اور دیگر سمندری آفات سے نمٹنے کے لیے قومی کوششوں کی قیادت کرنے کا پابند بنایا۔ نتیجے کے طور پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی طرف سے مشق باراکوڈا  کا تصور دیا۔ ردعمل کے طریقہ کار کا عملی مظہر مبارک ولیج کے قریب MT AL-JWAZA اور سی ویو کے قریب MV  یونگ ٹونگ سے تیل کے اخراج کی صورت میں دیکھا گیا جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز سمندر میں تیل کے رساؤ کی تباہی سے نمٹنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔اس سال ہم مارپول کنونشن کی 50 ویں سالگرہ  بھی منا رہے ہیں