ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابی مہم اور منشور پر پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب

لاہور (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 3 جنوری کو لاہور میں طلب کرلیا۔ پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل  نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے 3 جنوری بدھ کوتین بجے سہ پہر بلاول ہاؤس لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بات کی جائے گی۔