شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان کے ولیمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی ولیمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ایمان مزاری گزشتہ دنوں ساتھی وکیل عبدالہادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی۔ایمان مزاری کی شادی  اور رخصتی کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں جس میں انہیں ہلکے رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا گیا۔دلہن ایمان نے گہرے گلابی رنگ کا خوبصورت کشیدہ کاری کا لہنگا چولی اور دولہا ہادی نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا۔سوشل میڈیا پر اب ایمان کے ولیمے کی ویڈیوز بھی زیر گردش ہیں جس میں انہیں مرجنڈا رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ولیمے کی تقریب میں قوالی کی محفل بھی سجائی گئی تھی جس میں ایمان کی والدہ شیریں مزاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Next Post

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ

Tue Jan 2 , 2024
کراچی (پی پی آئی)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی […]