بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ریڑھی گوٹھ کراچی سے لاپتہ بچے کی 4روز بعد لاش مل گئی

کراچی (پی پی آئی)چار روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی، بچے کو انتہائی بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں تین سال کے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، بچہ چار روز سے لاپتہ تھا۔مصطفیٰ نامی بچے کی لاش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا، بچے کو انتہائی بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا اور بچے کی لاش ریڑھی گوٹھ میں سمندر کے کنارے سے ملی۔ پی پی آئی کے مطابق بچے کے والد ذاہد خان نے تیس دسمبر پر تھانہ سکھن میں بچے کی اغوا ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔جس میں انہوں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے دو بیٹے مل کر چیز لینے کے لیے گھر سے نکلے تھے تو بڑا بیٹا واپس آگیا مگر چھوٹا واپس نہیں آیا کافی تلاش کرنے کے باوجود وہ نہیں ملا، میرے بیٹے کو نامعلوم لوگوں نے اغوا کیا ہے۔دوسری جانب بچے کی لاش برآمد ہونے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔