پاک انگلینڈ کرکٹ  کے 70 سال مکمل، تقریبات کا اہتمام

برمنگھم (پی پی آئی)وارکشائر کاونٹی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اسٹورٹ کین نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ روابط کے 70سال مکمل ہونے پر تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق برمنگھم سے جاری کردہ بیان میں اسٹورٹ کین نے کہا کہ پہلی بار انگلینڈ میں عالمی کرکٹ سیزن کا آغاز خواتین کے میچ سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ مینز ٹیموں کے میچ سے قبل خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کلب کی طرف سے نمائندگی نوجوان کرکٹرز کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ اسٹورٹ کین کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کا رواں برس برمنگھم فینکس کی نمائندگی کرنا باعث مسرت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وفاقی دارالحکومت میں تیزبارش اورڑالہ باری سے موسم خوشگوار

Fri May 10 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت میں کئی مقامات پرتیزبارش اورژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب میں چندمقامات پربارش ہوگی،جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،وسطی، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں موسم  شدید گرم رہے گا۔