شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شفاف انتخابات عوام کا  مطالبہ، دھاندلی برداشت نہیں کریں گے:صدر الدین راشدی

کراچی (پی پی آئی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پارلیمانی بورڈ اور کور کمیٹی کا اہم اجلاس فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں منعقدہوا، اجلاس کی صدارت  چیف کوآرڈینیٹر سید صدر الدین شاہ راشدی نے کی۔اجلاس میں سابق وزرائے اعلیٰ مظفر حسین شاہ، لیاقت علی جتوئی،ڈاکٹر ارباب غلام رحیم،ڈاکٹر صفدر عباسی،، سردار عبدالرحیم، عرفان اللہ مروت،  ایاز لطیف پلیجو، سید زین شاہ، بیرسٹر حسنین مرزا  نے شرکت کی۔  اجلاس میں سندھ بھر سے آئے ہوئے جی ڈی اے کے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرالدین شاہ راشدی  نے کہا کہ ملک سمیت سندھ بھر میں شفاف انتخابات عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ عوام آئندہ عام انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والے لیول پلیئنگ فیلڈ پر عملدرآمد بھی کریں۔ ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا کہ پندرہ سالوں سے سندھ میں دھاندلی زدہ الیکشن کے نتیجے میں ایک ہی جماعت حکومت قائم کی گئی۔سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ جی ڈی اے کا عوامی منشور سندھ میں انقلاب برپا کرے گا۔لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ کو سیلاب میں ڈبونے والوں کو عوام آئندہ عام انتخابات میں ڈبو دیں گے۔ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ شفاف انتخابات کے نتیجے میں سندھ میں جی ڈی اے اور اتحادی حکومت بنائیں گے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ عوام لوٹ کھسوٹ کی سیاست کرنے والوں کو پہچان چکے ان لٹیروں کا مقدر جیل کی سلاخیں ہیں۔