ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گْردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

پشاور (پی پی آئی) ایف آئی اے نے گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری کے بعد اس مکروہ دھندے میں ملوث ڈاکٹروں، ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے ہیں اور کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پرائیوٹ ہسپتالوں میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کرتے ہیں، گرفتار ملزم کے موبائل فون سے ڈونرز کے حوالے سے بھی اہم معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے نے پشاور میں کوہاٹ روڈ پر گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث بین الصوبائی گروہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ شعیب  کو جو ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا  ہے حراست میں لیا تھا جس کے انکشافات کی روشنی میں مزید کارروائی جای ہے۔