اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انڈر 19 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں

کراچی(پی پی آئی) انڈر 19 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، دونوں نے سپر سکس مرحلے میں پہلی کامیابی سے یہ اعزاز حاصل کیا۔  جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان کا آئرلینڈ سے میچ ہوا  جہاں قومی ٹیم کو آئرلینڈ نے 182 رنز کا ہدف دیا، جسے جونیئر شاہینوں نے 44 ویں اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پی پی آئی کے مطابق   2 وکٹوں کے بعد 57 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے والے احمد حسن پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔دوسری جانب بھارت نے اپنے حریف نیوزی لینڈ کو 217 رنز کے ریکارڈ مارجن سے شکست دی۔ 131 رنز کی جارحانہ بلکہ فاتحانہ اننگز کھیلنے پر مشیر خان (مین آف دی میچ) بنے۔