شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے،کوئی بحران نہیں،وزیراطلاعات

اسلام آباد(پی پی آئی)اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے سیکرٹری عمر حمید خان کی علالت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔وفاقی وزیر نے الیکشن کمیشن کی ایک پریس ریلیز بھی شیئر کی جس میں کہا گیا ہے کہ عمر حمید خان ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق عمر حمید خان کو گزشتہ کچھ روز سے صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ماضی میں بھی علالت کے باعث رخصت پر رہے ہیں۔ کمیشن نے کہاکہ اگر عمرحمیدخان کی صحت نے اجازت دی تووہ جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ ادارہ مکمل طور پر فعال ہے اور اس حوالے سے کوئی رکاوٹ یا مسئلہ نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن اور اس کے دفاتر چھٹیوں کے دوران بھی اپنا کام کر رہے ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق کمیشن کے دونوں اسپیشل سیکرٹریز، سیکرٹری عمرحمیدخان کی غیر موجودگی میں الیکشن کمیشن کے امور چلا رہے ہیں۔