اسلام آباد(پی پی آئی)ہالینڈ کے قونصل جنرل طارق معین الدین خان نے آج کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک ہالینڈ تعلقات بڑھانے، وفود کے تبادلے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔اس موقع پر طارق معین الدین خان نے امید کی گھنٹی،طاقتورپاکستان راشن بیگز اور آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کورسز کے اقدامات سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔