اسلام آباد(پی پی آئی)انسداد منشیات فورس ملک سے منشیات کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔انسداد منشیات فورس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2023 میں اے این ایف نے ایک ہزار نوسوانتیس مختلف کارروائیوں کے دوران چھ سو اٹھارہ میٹرک ٹن منشیات اور ممنوعہ کیمکلز برآمد کئے۔اسی طرح مختلف کارروائیوں کے دوران سمگلنگ میں ملوث 1860 افراد کوگرفتار کیاگیا جن میں چونسٹھ غیرملکی شامل ہیں۔