فاقی کابینہ اجلاس کل طلب، 13 نکاتی ایجنڈے پر زیر غورآئے گا

اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ 10 جنوری کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور اور فیصلے کئے جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں سپریم کورٹ کی برانچ رجسٹری کیلئے مختص اراضی کووفاقی عدالتوں‘ ٹر بیو نلز کی بلڈنگز کی تعمیر کیلئے استعمال کرنے کی منظوری بھی دی جا ئے گی۔ یہ سمری وزارت قانون و انصاف نے کابینہ کو بھیجی ہے۔