لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ریٹائر جنرل عارف حسن کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان کا 218 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی او اے کے صدر عارف حسن نے کہا کہ پاکستان ایشین گیمز میںفٹ بال، ٹینس، کبڈی، اتھلیٹکس سمیت بائیس مختلف کھیلوں میںحصہ لے گا، انھوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین گیمز کے لئے ابھی تک رابطہ نہیں کیا۔ عارف حسن نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا 53 رکنی دستہ شرکت کرے گا، انھوں نے کہا کہ اگر قومی کھیل ہاکی ٹیم کو ایشین گیمز میں نہ بھیجا گیا تو ملک کا نقصان اور بدنامی ہوگی۔
Next Post
دوسرا چاند بابو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اشارہ محمڈن نے جیت لیا
Sat Apr 26 , 2014
اوکاڑہ: دوسرا چاند با بو میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اشارہ محمڈن نے اپنے نام کرلیا۔کربلا گراﺅنڈ میں کھیلا جانے والافائنل میچ اشارہ محمڈن اور حسن بغدادی کے درمیان ہو ا جس میں اشارہ محمڈن 1-0سے کامیاب رہی،میچ میں اشارہ محمڈن کی جانب سے بلال نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت کویقینی بنا یا۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی […]
