متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں نہم و دہم کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

لاہور(پی پی آئی)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم و دہم سالانہ امتحانات 2024 کیلئے عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے میٹرک کے پیپرشروع ہونگے،پہلا پیپر سوکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا،2 مارچ کو پنچابی،4 کو انگریزی اور 5 کو عربی کا پیپر لیا جائے گا،6 مارچ کو کیمسٹری،جنرل سائنس اور 7 مارچ کو ایلمنٹس آف ہوم اکنامکس کا پیپر ہوگا،8 کو فزکس،اسلامیات اور 9 مارچ کو اسلامیات لازمی جبکہ 18 مارچ کو میٹرک کا آخری پیپر اردو لازمی کا لیا جائے گا۔   پی پی آئی کے مطابق نہم کے پیپرز19 مارچ کو شروع ہونگے،پہلا پیپر اکنامکس اور تاریخ پاکستان کا ہوگا۔20 مارچ کو انگریزی اور21 کو عربی کا پیپر ہوگا۔نہم جماعت کا آخری پیپر 4اپریل کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔ مذکورہ ڈیٹ شیٹ کا فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ پی بی سی سی کے تمام ممبران نے ڈیٹ شیٹ کی منظوری کیلئے دستخط بھی کردیئے ہیں۔