پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، 3 افراد شدید زخمی

پشاور (پی پی آئی)پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش ا?یا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص وکیل کے روپ میں آیا تھا، فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پشاور بار کونسل (پی بی اے) کے صدر اشفاق خلیل نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ کا واقعہ پولیس اہلکاروں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام سیکیورٹی فراہم کرنا ہے، جو یہ لوگ نہیں کر رہے ہیں، پولیس اہلکارضمانت کے لیے آنے والے سیاسی لوگوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔

Next Post

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر، سرکاری پرائس لسٹ محض دکھاوے تک محدود

Mon Jan 8 , 2024
کراچی (پی پی آئی) ڈویژنل انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہاہے،بڑھتی مہنگائی سے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔ اس صورتحال میں غریب اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا […]