خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی  امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

کراچی (پی پی آئی)پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھ دیا، یواے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچیور ہورہا تھا۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے، ایک ارب ڈالر 17 اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچیور ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور دوسرے پر 6.5 فیصد شرح سود عائد ہے،  پی پی آئی کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانیکی بات چیت جاری ہے۔