ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ ذاتی، نواز شریف جب بلاتے ہیں جاتا ہوں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے جس کا اظہار 6 ماہ پہلے کر دیا تھا تاہم نواز شریف جب بھی بلاتے ہیں میں جاتا ہوں۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے  کہا کہ جس سیاست کے ساتھ ن لیگ کھڑی ہے اس سے اتفاق نہیں کرتا،ان کا کہنا تھا کہ میں اس الیکشن کو بے مقصد سمجھتا ہوں اور ہم نے کوشش نہیں کی کہ الیکشن سے مقصد نکالا جائے۔ سیاسی رہنماؤں کی ناکامی ہے کہ وہ ملک کے لیے راستے کا تعین نہیں کر سکے۔انتخابات میں حصہ نہ لینے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری کے حلقے کے لیے پارٹی کو مشورہ دیا تھا کہ کارکن کو ٹکٹ دیا جائے اب مری حلقہ میں کارکن کو ٹکٹ ملا یا نہیں اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔