ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار

کراچی (پی پی آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے خطے کی بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قراردیا ہے۔ ایشیائی ملکوں پر مشتمل مارکیٹ انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کے معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 کے چوتھی سہ ماہی میں 100 انڈیکس میں 35فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2023کی آخری سہ ماہی میں مقامی پیداوار میں 2.13فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں وفاقی ادارہ شماریات کے حوالے سے کہا گیا کہ معیشت توقع سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔آئی ایم ایف نے2024 میں معیشت میں 2.5فیصد ترقی کی پیش گوئی کی ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے اور معاشی اصلاحات سے فائدہ ہورہا ہے۔ایس اینڈ پی رپورٹ کے مطابق ملک کو توانائی کمپنیوں اور بینکوں پر عائد شرائط سے فائدہ ہوگا،پاکستان میں بنیادی شرح سود میں کمی کی توقع ہے، شرح سود میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت بڑھ سکتی ہے، جبکہ روپے کی قدر میں استحکام اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا اہم سبب ہے۔