ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر 13جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ

اسلام آباد(پی پی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے والی 13 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔تفصیلات کے مطابق جن جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ ہوئی  ہے  ان میں آل پاکستان منارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک،عوامی پارٹی پاکستان ایس، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک، نظام مصطفی پارٹی شامل ہیں۔فیصلے کے تحت آل پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیا گیاجبکہ جمیعت علمائے پاکستان نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔