جنید جمشید کے صاحبزادے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور(پی پی آئی) اسلام کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے سابق گلوکار، مذہبی سکالر اور نعت خواں مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیف اللہ جنید نے چند دلکش تصاویر جاری کیں جس میں انہیں لوگوں کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  انسٹا گرام پر جاری تصاویر میں مرحوم مذہبی سکالر جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ سفید لباس کے ساتھ گلابی ویسٹ کوٹ میں ملبوس ہیں۔

Next Post

پرویز الہٰی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Sat Jan 13 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ […]