لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چودھری پرویزالہٰی، مونس الہٰی اور قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔پرویز الہٰی کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیئے کہ چودھری پرویز الہٰی سینئر سیاستدان ہیں، ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔بعدازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
Next Post
ن لیگ کے ساتھ سیاسی تعلق نہیں رہا، اللہ کرے دوستی قائم رہے:شاہد خاقان عباسی
Sat Jan 13 , 2024
لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہن لیگ کے ساتھ سیاسی تعلق نہیں رہا، اللہ کرے دوستی قائم رہے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نواز شریف اقتدار میں آ رہے ہیں مجھے اس سے اختلاف ہے۔لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے […]
