جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ن لیگ کے ساتھ سیاسی تعلق نہیں رہا، اللہ کرے دوستی قائم رہے:شاہد خاقان عباسی

لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہن لیگ کے ساتھ سیاسی تعلق نہیں رہا، اللہ کرے دوستی قائم رہے ان کا کہنا تھا کہ  جس طرح نواز شریف اقتدار میں آ رہے ہیں مجھے اس سے اختلاف ہے۔لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر 100 کے بجائے 30 سیٹوں پر آ جائیں لیکن مورال ڈاؤن نہ کریں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی، میں وزیر اعظم نہیں تھا بلکہ مجھے ملازمت دی گئی، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوں، ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا، سیاست نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں صرف 4 لیڈر ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، عمران خان اور نواز شریف آئے ہیں، لیڈر وہ ہوتا ہے جس کے کہنے پرعوام ووٹ ڈالتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے دوری کی وجہ مریم نواز نہیں ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مفتاح اسمٰعیل کو استعفی نہ دینے کا مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ ڈٹے رہیں، مسلم لیگ (ن) کو مفتاح اسمعیل سے ا س طرح  استعفی نہیں لینا چاہئے تھا۔