شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فری لانسرز کو ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے:عمر سیف

 اسلام آباد (پی پی آئی)انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے نگران وزیر عمر سیف نے کہا ہے کہ ملک میں فری لانسرز کو ڈیجیٹل ذرائع سے رقوم کی ادائیگی کا دیرینہ مسئلہ کامیابی سے حل کرلیا گیاہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی منصوبے کے طور پراگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے ایک لاکھ اکاؤنٹ کھل جائیں گے اور فری لانسرز براہ راست ان اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم وصول کرسکیں گے۔وزیر مواصلات نے کہا کہ تقریباً دس ہزار روزگار مراکز قائم کیے جارہے ہیں جہاں فری لانسرز کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولتیں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا ان مراکز کی بدولت آئی ٹی کی سالانہ برآمدات دس ارب روپے تک بڑھانے میں مدد ملے گی اور ایک لاکھ کے قریب فری لانسرز کو روزگار ملے گا۔