جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ میں ای سی پی کی اپیل منظور، پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس

 اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان ”بلا” بحال کرنے کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی دائر اپیل کو منظور کر لیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے۔اس سے پہلے گزشتہ ماہ کی بائیس تاریخ کو الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد میں ناکامی پر عام انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی نشان کی بحالی کے لئے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان بحال کر دیا تھا۔