ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابات کا بروقت انعقاد تمام سیاسی جماعتوں کے مفاد میں ہے،وزیراطلاعات

 اسلام آباد (پی پی آئی)اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ اگلے ماہ کی آٹھ تاریخ کو عام انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کے مفاد میں ہیں۔اتوار کے روز لاہور میں تھنک FEST 2024 کے ساتویں ایڈیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مقررہ دن انتخابات ہوئے تو یہ ملک کیلئے اچھا ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین کے دیباچے میں واضح لکھا ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندوں کے ذریعے چلایا جائے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ درحقیقت پاکستان کے محنت کش طبقے کو یکساں مواقع حاصل نہیں۔انہوں نے کہا کہ نظام میں بنیادی تبدیلیوں کے بغیر عام آدمی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو اپنے عہدیداروں کے انتخاب میں اپنے ارکان کو ووٹ کا حق دینا چاہئے۔