کراچی (پی پی آئی)ملک میں آئندہ چند ماہ کے دوران کالی کھانسی کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے اس ضمن میں قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ قومی ادارہ صحت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہا ہے کہ کالی کھانسی بیکٹیریم بورڈیٹیلا کے زہر سے لاحق ہونے والا مرض ہے، اور اس کا جرثومہ کھانسنے اور چھینکنے سے ہوا میں شامل ہوتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کالی کھانسی ایک سے دوسرے فرد کو لاحق ہو سکتی ہے، اور آئندہ چند ماہ میں کالی کھانسی کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے،موسم سرما کے اختتام اوربہار کے آغاز پر کالی کھانسی کیسز بڑھ جاتے ہیں۔کالی کھانسی کا آئیسولیشن پیریڈ 7 تا 10 اور 4 تا 21 دن ہے، اس کی ابتدائی علامات میں ہلکی کھانسی، ہلکا بخار، ناک بہنا شامل ہیں، اینٹی بائیوٹک ادویات کالی کھانسی کی شدت میں کمی لا سکتی ہیں، شہری کالی کھانسی کے مشتبہ و مصدقہ مریضوں سے فاصلہ رکھیں۔