اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ”بی آئی ایس پی بچت سکیم“ شروع

کراچی (پی پی آئی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے عالمی ترقیاتی شراکت داروں کی تکنیکی معاونت سے ”بی آئی ایس پی بچت سکیم“ کا اجرا کردیا ہے۔علاوہ ازیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اپنے پروگراموں کے بارے میں سوشل میڈیا اور سیل نمبرز سمیت مختلف ذرائع سے پھیلائے جانے والے جعلی پیغامات کے بارے میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمام پیغامات صرف 8171 سے بھیجے جاتے ہیں اور دوسرے نمبروں سے موصول ہونے والے پیغامات جعلی ہیں۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹ تک صارفین اس کے پروگراموں کے بارے میں مستند معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق رجسٹریشن کے لیکے خواہشمندوں کے لیے ضروری ہیکہ وہ اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز اور متحرک سروے کے لیے بی فارم کے ساتھ بی آئی ایس پی کے کونسل آفس جائیں نیز پروگراموں کے بارے میں معلومات اس کی ہیلپ لائن 080026477 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔