اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے کم از کم برآمدی قیمت میں اضافہ

کراچی (پی پی آئی)ملک میں پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 1200 ڈالر فی ٹن کر دی گئی۔وزارت تجارت پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت 750 ڈالر سے بڑھا کر 1200 ڈالر کر دی گئی ہے۔برآمد کنندگان کو پیاز کی ادائیگی پیشگی لاناہوگی اور نوٹیفکیشن کا اطلاق اس سلسلے میں آئندہ فیصلے تک برقرار رہے گا۔پیاز کی برآمدی قیمت بڑھانے اور پیشگی رقم لانے کی شرط سے مقامی سطح پر قیمت کم ہوگی۔ اس دوران پیاز کی مقامی طلب ورسد پر نظر رکھی جائے گی اور ضرورت کے مطابق پیاز کی برآمدی قیمت کو تبدیل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ بازاروں میں پیاز کے سرکاری نرخوں پر انتظامیہ عمل درآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔