شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد کمی

کراچی(پی پی آئی)ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاددوں پر 14 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 51 ہزار 821 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 627835 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 میں ملک میں 32362 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت ریکارڈکی گئی جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 21 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں ملک میں 103899 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ہوئی۔ نومبر میں ملک میں 88493 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر میں کم ہو کر 82362 یونٹس ہو گئی۔