پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مدینہ منورہ کے راہ نما مرکز میں اردو سمیت 6 زبانیں بولنے والا عملہ تعینات

مدینہ منورہ(پی پی آئی)سعودی حکومت نے مسجدِ نبوی میں عبادت کرنے والوں کی سہولت کے لیے متعلقہ انکوائری آفس میں اردو سمیت 6 زبانیں بولکنے والا عملہ تعینات کردیا۔یہ عملہ عربی، انگریزی، اردو، انڈونیشین، فارسی اور ترک زبانیں بول اور سمجھ سکتا ہے۔دی انکوائر اباؤٹ مدینہ سینٹر میں تعینات یہ عملہ روضہ رسول کے علاوہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور اسلامی تہذیب سے متعلق میوزیم اور عالمی میلے سمیت مدینہ منورہ میں تمام اہم مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔چوبیس گھنٹے تعینات رہنے والا عملہ مدینہ منورہ کے دیگر نمایاں مقامات اور ٹرانسپورٹیشن کے بارے میں بھی زائرین کو بتاتا ہے۔کسی ہنگامی حالت میں بھی اس مرکز سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ معمر افراد بھی نقل و حرکت کے لیے اس مرکز سے مدد لے سکتے ہیں۔