خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دبئی نمائش کے اسٹالز پر بین الاقوامی خریداروں کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی

دبئی/کراچی(پی پی آئی)دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری انٹر سیک نمائش کے اسٹالز پر بین الاقوامی خریداروں نے پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں انٹر سیک تین روزہ نمائش اور کانفرنس میں پاکستان سمیت ساٹھ ممالک کے ایک ہزار سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ پی پی آئی کے مطابق دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں انٹر سیک نمائش میں پانچ شعبوں کی مصنوعات کی نمائش کی گئی، نمائش میں کمرشل اور پیری میٹر سیکیورٹی، ہوم لینڈ سیکیورٹی اینڈ پولیسنگ، فائر اینڈ ریسکیو، سیفٹی اینڈ ہیلتھ، اور سائبر سیکیورٹی شامل تھے۔انٹرسیک نمائش میں پاکستان سے 15 نمائش کنندگان نے شرکت کی، پاکستانی مصنوعات نے مختلف ممالک سے خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔دبئی، متحدہ عرب امارات میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے کمرشل قونصلر عدیم خان نے پاکستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی کو امید افز اقرار دیا۔