اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں کی درخواست دیدی

اسلام آباد(پی پی آئی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کی درخواست دیدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جج محمد بشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم انہوں نے مدت ملازمت ختم ہونے سے پہلے چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کیلئے خط اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت قانون و انصاف کو لکھا ہے، خط ہائیکورٹ اور وزارت قانون و انصاف کو موصول بھی ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ جج محمد بشیر نے ہی العزیزیہ اسٹیل ملز اور ہل میٹل کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سزائیں سنائی تھیں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس بھی ان کی عدالت میں ہی چل رہا تھا۔اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے احد چیمہ کو بری کر دیااس کے علاوہ جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ کیس بھی سنا جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس اور راجا پرویز اشرف بھی رینٹل پاور کیس میں جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔