پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خوردنی تیل، چینی اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں کمی

کراچی(پی پی آئی) ملک میں خوردنی تیل، چینی اور چائے کی قیمتوں میں کمی  آئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران آلوکی قیمت میں 3.85 فیصد، پٹرول 2.99 فیصد، چینی 0.90 فیصد، لپٹن چائے 0.20 فیصد، ڈھائی کلوبناسپتی گھی 0.14 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 0.08 فیصد، آٹا 0.07 فیصد اورگڑ کی قیمت میں 0.04 فیصدکی کمی ہوئی۔دوسری جانب پیازکی قیمت میں 8.69 فیصد، ٹماٹر7.51 فیصد،انرجی سیور2.72 فیصد، چکن 2.26 فیصد، لہسن2.18 فیصد، کیلا 2.14 فیصد، انڈے 1.89 فیصد، ماچس 1.67 فیصد، دال ماش 1.59 فیصد، اوردال مونگ کی قیمت میں 1.46 فیصدکا اضافہ ہوا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 18جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ میں 8 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق ملک میں ضروری اشیاکی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر0.34 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر44.64 فیصدکااضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.61 فیصدکا اضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.54 فیصد، 0.46 فیصد، 0.40 فیصد اور0.23 فیصدکااضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاکی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتاہے۔