کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن حسن خان بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوگئے ۔محسن خان کی درخواست پی سی بی کو موصول ہوگئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ محسن حسن اس سے قبل بھی پاکستانی ٹیم کے کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں،ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم نے فروری2012میں اس وقت کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔واضح رہے کہ محسن خان کے بارے میں یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی ،وقار یونس کو ہیڈ کوچ بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ محسن خان 48ٹیسٹ اور75ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کوچنگ اسٹاف کے ناموں کاباضابطہ اعلان 6مئی کو کرے گا۔
Next Post
سائیٹ ایریا میں فائرنگ،اسکول پرنسپل جاں بحق، بیٹازخمی
Sat May 3 , 2014
کراچی: کراچی کے سائیٹ ایریا میں فائرنگ سے اسکول پرنسپل جاں بحق اور ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔مسلح افراد نے اسلامیہ پبلک اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے اسکول پرنسپل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس نے مسلح افراد کا تعاقب کیا اور مقابلے کے دوران ایک حملہ آور […]
