آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری  دستبردار

اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر اپنے گروپ سمیت عام انتخابات سے دستبردارہوتے ہوئے عام انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ انتخابات میں چناؤ ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معنی ہیں؟ مجھے گرفتار کیا گیا تاکہ میں الیکشن سے دستبردار ہو جاؤں،انہوں نے مزید لکھا ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور گرفتار کیا گیا، بلا جواز ہمارے کا غذات نامزدگی مسترد کئے گئے، میرے بھائی کے کاغذات منظور ہوئے تو انہیں نیب میں میرا شریک ملزم بنا دیا گیا۔  سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے، ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔ یاد رہے کہ فواد چودھری جہلم میں ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کرپشن الزامات پر نیب کی حراست میں ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں یہ بھی لکھا کہ انتخابات کا کھیل اِس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ ”گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے۔“ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور اعظم سواتی بھی عام انتخابات سے دستبردار ہوچکے ہیں اور انہوں نے پارٹی کو ٹکٹ بھی واپس کردیے ہیں۔