اسلام آباد(پی پی آئی)عام انتخابات 2024 میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین نشستیں مختص ہیں۔ این اے 46، 47 اور 48۔ پوٹھوہار ریجن کا اہم حلقہ این اے 48 انتخابی دنگل میں توجہ کا مرکز اس لئے بھی ہے کہ یہاں اس مرتبہ ’دو نواز‘ یعنی خرم شہزاد نواز اور مصطفیٰ نواز کھوکھر مد مقابل ہیں 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 52 سے الیکشن لڑنے والے راجہ خرم شہزاد نواز اس بار آزاد حیثیت میں انار کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے حلقے سے 64 ہزار 690 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی افضل کھوکھر کو شکست دی تھی۔راجہ خرم نواز عمران خان کے دور اقتدار میں ان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔ گزشتہ سال مئی میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر پی ٹی آئی سے علیحدہ ہوئے۔۔ پی پی آئی کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تعلق پاکستان کے ایک اہم سیاسی گھرانے سے ہے۔ اْن کے والدڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ مصطفی نواز کھوکھر 2018 میں سندھ سے جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایوان بالا کے رکن رہ چکے ہیں۔ اس کے علاہ وہ ماضی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ق کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔مصطفیٰ نواز کھوکھر گھڑی کے انتخابی نشان پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے قریبی سمجھے جانے والے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دسمبر 2022 میں پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لی تھیں۔ مبصرین سمجھتے ہیں کہ اس بار این اے 48 سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی بجائے آزاد اْمیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابل متوقع ہے۔
Next Post
اے ایس نیچرل انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید2میچز کا فیصلہ
Mon Jan 22 , 2024
کراچی(پی پی آئی)ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل کے تعاون سے منعقد کر دہ اے ایس نیچرل انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون […]
