ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

8 فروری کے بعد پتہ چلے گا اکثریت کس کی ہے:عبدالعلیم خان

لاہور(پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی  کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ  8 فروری کے نتائج کے بعد پتہ چلے گا کس پارٹی کے پاس اکثریت ہے۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد بننے والی حکومت 5 سال کیلئے پلان دے گی، ہم نے کیلئے 300 یونٹ مفت بجلی کا اعلان کیا، ساڑھے12 ایکڑ سے نیچے کسان کیلئے بھی بجلی مفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں میں لوگ بہت برے حال میں رہے ہیں، کچی آبادیوں میں فلیٹ تعمیرکریں گے۔ مکانوں کی تعمیر کیلئے قرضہ بھی دیں گے۔ سرکاری زمینیں بنجر پڑی ہیں، ایسی زمینیں عوام کی فلاح کیلئے استعمال ہونی چاہئیں، صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ بڑی گاڑی والا پیٹرول اسی قیمت پر موٹرسائیکل میں بھی ڈالا جارہا ہے، غریب کو بھی اسی قیمت میں پیٹرول ملنا زیادتی ہے، غریب کیلئے پیٹرول کی قیمت آدھی کریں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ 9مئی ہمارے لیے ریڈلائن ہے، جو لوگ9 مئی میں ملوث نہیں انہیں الیکشن کی اجازت ہونی چاہیے۔