پاکستان اوپن ٹینس: عقیل خان اور سارہ منصور نے ٹائٹلز جیت لئے

لاہور: پاکستان اوپن ٹینس چیمپیئن شپ میں عقیل خان نے مینز اور سارہ منصور نے ویمنز ٹائٹل جیت لئے۔ باغ جناح لاہور میںکھیلی جانے والی پانچ روزہ چیمپیئن شپ کے مینز سنگل کے فائنل میں عقیل خان نے اپنے چھوٹے بھائی یاسر خان کو 6-1اور7-5 سے شکست دی جبکہ ویمنزفائنل میں سارہ منصور نے ردا خالد کو7-6اور6-2سے زیر کیا۔انڈر18 میں سید نوفل کلیم،انڈر14میں برکت اللہ اور انڈر12میں صہیب خان فاتح رہے۔ منتظمین نے شدید گرمی کے باوجود چیمپیئن شپ میں کھلاڑیوں کی شرکت کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ ایسے ایونٹس کے انعقاد سے ہی نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ اختتامی تقریب میں فاتح اور رنرز اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

Next Post

قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ کا آج سے اسلام آباد میں آغاز

Sat May 3 , 2014
اسلام آباد: ایشین گیمزکی تیاریوں کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے (اتوار)سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ایک ماہ پر مشتمل تربیتی کیمپ کے لئے منتخب کھلاڑی دوپہر تک چیف کوچ شہنازشیخ کو رپورٹ کریں گے۔ رات کو کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کا ن اجلاس ہوگا،جس کے بعد خصوصی عشائیہ دیا جائے گا۔ […]