پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی  کے فلک نازاپارٹمنٹ سے 5 افراد کی لاشیں برآمد، بچے بھی شامل

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں وائر لیس گیٹ کے پاس ایک گھر کے اندر سے پانچ لاشیں ملی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے سربراہ نے بیوی اور بچوں کو زہر دے کر مارا  پھرپھندا لگا کر خودکشی کرلی۔دلخراش واقعہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں فلک ناز اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ رہائشی احسن رضا رضوی نے تین بچوں جبرائیل، میکائیل اور بچی امہ ہانی اور اہلیہ ندا رضوی کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 3، 5 اور 8 سال ہیں۔ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی اور بچوں کو زہر دے کر مارا گیا، گھر کے سربراہ نے پھندا لگا کر خودکشی کی۔واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی خود موقع پر پہنچ گئے۔لاشوں کی اطلاع کے بعد بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی جمع ہوگئے۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق متوفی نے خودکشی سے قبل خط بھی لکھا تھا۔واضح رہے کہ کراچی میں اس طرح کے لرزہ خیز واقعات اس سے قبل بھی سامنے آچکے ہیں۔موجودہ واقعہ ”فلک ناز اپارٹمنٹ“ میں پیش آیا جبکہ اس علاقے کے قریب ایسا ہی واقعہ 30 نومبر 2022 کو بھی پیش آیا تھا۔ ملیر میں واقع شمسی سوسائٹی میں کاروبار میں مستقل نقصان سے پریشان شہری فواد نے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد قرض واپس مانگنے والے کو ویڈیو کال کرکے اپنے گلے پر بھی چھری پھیردی تھی۔