ڈی آئی خان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان(پی پی آئی) ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت تین افراد شہید ہو گئے۔ڈی ایس پی حافظ عدنان نے بتایا کہ گزشتہ رات دہشتگردوں نے ابا شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر کوئیک رسپانس فورس نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ڈی ایس پی کے مطابق جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہو گئے تاہم  فائرنگ کے تبادلے میں کوئیک رسپانس فورس کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ پی پی آئی کے مطابق گولیوں کی زد میں آ کر کھیتوں میں کام کرنیوالے 2 مزدور بھی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔

Next Post

عام انتخابات کے نتائج تک بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد

Tue Jan 23 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اس دوران مقامی حکومتیں صرف سینیٹیشن اور روز مرہ امور سر انجام دیں گی۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں حکم دیا […]