کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مجھے توایوانِ صدر میں آصف زرداری کی تصویر لگتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا

کراچی(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیٹیں 100 سے بھی کم ہونگی، جیسے بکرا منڈی میں بھاو لگتا ہے، یہاں آزاد امیدواروں کا بھاو بھی لگے گا۔ پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے کہا اگر اللہ کی طرف سے معجزہ ہوگا تو آنے والی حکومت 2 سال چلے گی، ورنہ گیارہ، بارہ مہینے رہے گی۔ کھلاڑی اور بڑے کھلاڑی دونوں کا بھاو لگے گا، جو اچھا بھاو لگائے گا، وہ میدان میں آئے گا، اس کے ساتھ مال لپیٹے گا۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومت گیارہ ماہ تک چلنی ہے تو پی ڈی ایم 2 نہیں بنے گی لیکن پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اکٹھے نہیں بیٹھیں گی۔ جیتنے والے آزاد ارکان ہی حکومت کا فیصلہ کریں گے۔سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے بغیر آئندہ حکومت چلانا بہت مشکل ہوگا۔ سیاسی بورڈ پر تو آصف زرداری ماہر ہیں، ایوان صدر میں ان کی تصویریں لگتی نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو کہا گیا کہ ایکسپائرڈ لیڈرز ہیں، زرداری نے کہا کہ ان کا بیٹا اور آپ جیسے جوان لوگ ہیں، ملک آے چلائیں۔ اس گیم میں ایکسپائر ہونا بہت ضروری ہے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ تین چار خود ساختہ ہیرو ہیں، ان کو تبدیل ہی نہیں کیا جا رہا۔ مسئلہ یہ ہے کہ ولن ایک ہی ہے، ہیرو تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ آزاد امیدوار کو توڑنے کی ضرورت نہیں، وہ ہوا کے رخ کا تعین کریں گے۔