عام انتخابات کے نتائج تک بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز منجمد

اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی محکموں کے ترقیاتی فنڈز عام انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اس دوران مقامی حکومتیں صرف سینیٹیشن اور روز مرہ امور سر انجام دیں گی۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں حکم دیا گیا ہے کہ کسی بلدیاتی ترقیاتی اسکیم کا نہ اعلان کیا جائے گا، نہ ہی اس پر کام کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ مقامی حکومتیں اور کنٹونمنٹ بورڈز عام انتخابات کے نتائج تک ٹینڈرز بھی نہیں دیں گے۔

Next Post

سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 500 ر وپے کا اضافہ

Tue Jan 23 , 2024
کراچی(پی پی آئی)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر بڑھ گئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 47 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب مقامی […]