ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 500 ر وپے کا اضافہ

کراچی(پی پی آئی)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر بڑھ گئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 47 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز 24 قیراط کا فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہیں۔ فی تولہ چاندی 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر کمی ہوئی تھی۔