کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی شرح 30.8 فیصد، دنیا میں پہلے نمبر پر

کراچی(پی پی آئی)ذیابیطس جس کو عرف عام میں شوگر کی بیماری کہا جاتا ہے ایک موذی مرض ہے اور پاکستان اس مرض کی شرح میں دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  شماریاتی ڈیٹا شیئر کرنے والے اکاونٹ دی اسپیکٹریٹر انڈیکس نے انٹرنیشنل ڈائیبیٹز فیڈریشن کے اعداد وشمار کی بنیاد پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرجو فہرست جاری کی ہے  اس کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ذیابیطس کے مریض پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔ پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی شرح 30.8 فیصد ہے جس کے بعد دوسرے نمبر پر کویت ہے جہاں ہر 100 میں سے 24.9 فیصد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔تیسرے نمبر پر مصر کا نام ہے جہاں شوگر کے مرض کی شرح 20.9 فیصد بتائی جاتی ہے جب کہ قطر، ملیشیا اور سعودی عرب بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔اس فہرست میں ترکیہ کا 14.5 فیصد کے ساتھ آٹھواں، بنگلہ دیش کا نواں، امریکا کا 10.7 فیصد کے ساتھ 13 واں جب کہ چین کا 10.6 فیصد کے ساتھ 15 واں نمبر ہے۔