پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی یوم جمہوریہ پرسرینگر،پلوامہ اور کپواڑہ سمیت مقبوضہ وادی میں گھر گھر تلاشی

سرینگر(پی پی آئی)26بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل ہی بھارتی فوجیوں کی طرف سے نام نہادسیکورٹی اقدامات کے نام پر سرینگر شہر اورجموں وکشمیر کے دیگر حصوں میں تلاشیوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے مظلوم کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔کشمیریوں کی نقل و حرکت پر نظررکھنے کیلئے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو سرینگر اور جموں شہروں میں تعینات کیاگیا ہے۔ سرینگر اورجموں شہر وں کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیوں کاسلسلہ تیز کر دیا گیا ہے اوربھارتی فوجی اور پولیس اہلکار دونوں شہر وں میں داخل ہونیوالی گاڑیوں، راہگیروں، مسافروں اور موٹر سائیکل سواروں کی جامہ تلاشی لے رہے ہیں۔پورے مقبوضہ علاقے میں فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور  ہرسڑک اور چوک پر چوکیاں قائم کی  جارہی ہیں۔قابض انتظامیہ نے تمام سرکاری دفاترکے ملازمین اور سکولوں کے طلباکو یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریات میں شرکت کی سختی سے ہدایت کی ہے۔