پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں حکومت نے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی، چھٹیاں منسوخ

کراچی(پی پی آئی)عام انتخابات 2024 کی تیاریاں ملک بھر میں زورو شور سے جاری ہیں، انہی تیاریوں کے پیش نظر سندھ سرکار نے صوبے بھر میں میڈیکل ایمر جنسی نافذ کردی۔ پی پی آئی کے مطابق سندھ حکومت نے  عام انتخابات کے سلسلے میں  8 فروری کو میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں،کراچی سمیت صوبے بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر میڈیکل کئمپس لگانے کی ہدایت  جاری کر دی گئی ہے،محکمہ صحت سندھ نے تمام افسران کو خط بھی ارسال کردیا، کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت، ایمبولینسز کو اسٹینڈ بائے، میڈیکل کیمپس پر پیرا میڈیکل سٹاف اور ادویا ت کی موجودگی یقینی  بنانے کی ہدایت، کسی بھی زخمی کو فوری طور پر ہسپتال تک پہنچانے کی ہدایت، تمام ہسپتالوں میں میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔