حیدر آبا د کے اسپتالوں میںسہولیات ناکافی ہیں: جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی طاہر راجپوت

حیدر آباد: جماعت اسلامی ضلع حےدرآبادکے جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت نے کہاہے کہ حےدرآبادکے تمام سرکاری اسپتال حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کرپشن مےں ملوث ہےں ۔مریضوں کومختص بجٹ کے مطابق بھی سہولیات میسر نہیں ہےں ۔سِول اسپتال ،بھٹائی اسپتال ،نورانی بستی پریٹ آباد،پھلیلی ودیگر اسپتال اورڈسپنسریوں مےں مریضوں کے لیے سہولیات ناکافی ہےں۔متعلقہ طبی آلات،ادویات ، پینے کاپانی ،واش روم ،بستراوربینچوں کی کمی ہے بعض ضروری مشینری وآلات سرے سے موجودہی نہیں ہے۔ سرکاری اسپتالوں کوشعبہ صحت کی جانب سے بجٹ کم ملتاہے اور ان اسپتالوں کے لیے مختص فنڈزکاایک بڑاحصہ خردبرداور کرپشن کی نذرہوجاتاہے ، چیک اینڈ بیلنس اور آڈٹ نہ ہونے کے سبب کرپشن پھل پھول رہی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام مقامی سرکاری اسپتالوں مےں مریضوں کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔ڈاکٹر جو نسخے مریضوں کوتجویزکرتے ہےں اس کے مطابق مریضوں کوادویات اور سہولت نہیں دی جاتی ۔سِول اسپتال مےںآنے والے مریض نہ صرف حےدرآبادسے تعلق رکھتے ہےں بلکہ اندرون سندھ سے بھی سول اسپتال سے رجوع کرتے ہےںلیکن یہاں ان کے لیے بنیادی سہولت تک نہیں دی جاتی ہے۔انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سرکاری اسپتالوں کی حالت زار کانوٹس لے ،فنڈزاور عملے کی کمی دورکرے اور مختص فنڈزکاآڈٹ کرایاجائے تاکہ شہریوں کوسرکاری اسپتالوں سے مناسب ریلیف مل سکے۔

Next Post

مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرے: صاحبزادہ ابوالخیر

Wed May 7 , 2014
حیدر آباد: جمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کریںگے۔ مسلمان کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کے لیے جرات مندانہ کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کی مکروہ سازشوں کا مقابلہ […]