اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا اعلان

کراچی(پی پی آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔فٹنس کیمپ کل سے کاکول ایبٹ آباد میں شروع ہوگا، بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان کیمپ میں شریک ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق اعلان کردہ کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان شامل ہیں، افتخار احمد، عرفان خان، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز بھی فٹنس کیمپ جوائن کریں گے۔فٹنس کیمپ میں مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، عباس آفریدی، حسن علی حصہ لیں گے، محمد علی، زمان خان، وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ فٹنس کیمپ کا مقصد نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ کی تیاری ہے۔