سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2024 سے ہوگا

اسلام آباد(پی پی آئی)سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے مطالبے کے معاملے پر اوگرا میں سماعت جاری ہے۔سوئی ناردرن گیس کی طرف سے گیس قیمتوں میں اضافے کی پٹیشن پر اوگرا سماعت کے دوران چیئرمین اوگرا مسروراحمدخان نے کہا گیس کی قیمتوں میں آج سے کوئی اضافہ نہیں ہورہا،پی پی آئی کے مطابق اضافہ یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔چیئرمین اوگرا نے واضح کیا کہ ضروری نہیں کہ سوئی ناردرن گیس نے جتنا اضافہ مانگا اتنادیدیا جائے،اوگرا سماعت مکمل کرکے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیگا،اوگرا صرف سوئی ناردرن گیس کی بات نہیں سنتا، ہم گھریلو صارفین،صنعتی اور تجارتی شعبے کے مفادات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔دوران سماعت ترجمان ایپٹما نے کہاگیس کی قیمتوں کی وجہ سے2023 میں جی ڈی پی کی شرح کم ہوئی،پروٹیکٹڈ صارف سے ایک عشاریہ 17 ڈالر قیمت وصول کی جاتی ہیں جو پیداواری لاگت سے کم ہے۔ترجمان ایپٹما کیمطابق ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 21 ارب سے کم ہو کر 16 ارب ڈالر ہو چکی ہیں،جنوری 2023 سے گیس کی قیمت 2.3 گنا بڑھ چکی ہیں، 63 فی صد گیس گھریلو صارفین کو دے کرضائع کر رہے ہیں۔امریکہ،یورپ سے مہنگی بجلی پاکستان میں فروخت کی جاتی ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار رک جائے گی،چین اور بھارت میں صنعتوں کو 3 اور 5 سینٹ فی یونٹ بجلی مل رہی پاکستان میں 15 سینٹ  ہے،خطے کے تمام ممالک کو سستی گیس مل رہی ہے اور ہم مہنگی گیس لینے پر مجبور ہیں۔